پاکستانتازہ ترین

شدت پسندوں کا مغوی امریکیوں کےبدلے عافیہ کی رہائی کا مطالبہ

dr. aafiaالجزائر(ڈیسک رپورٹر)عالمی سطح پر دہشت گرد قراردی جانے والی تنظیم القاعدہ کے حامی دھڑے”القاعدہ اسلام ان مغرب” نے گزشتہ دنوں الجیریا میں گیس فیلڈ پر حملے کے دوران اغوا کیے جانے  والے 7امریکیوں کے بدلے پاکستانی شہری ڈاکٹرعافیہ صدیقی اور ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کے الزام میں عمر قید کی سزا پانے والے مصری شہری عمر عبدالرحمٰن کے رہائی کا مطالبہ کردیا ہے۔ یاد رہے کہ شدت پسندوں نے گزشتہ دنوں الجیریا میں گیس فیلڈ پر حملے کے دوران 7امریکی شہریوں سمیت 41غیر ملکی اور الجیرین باشندوں کو اغوا کرنے کادعویٰ کیا تھا۔ شدت پسندوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ مالی میں فرانس کی جانب سے جہادی تنظیمیوں کے خلاف کاروائی اور مداخلت بند کی جائے۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کےمطابق اس حوالے سے القاعدہ کے رہنما مختار بن مختار کی جانب سے میڈیا میں ایک ویڈیو بھی تقسیم کی جائے گی جس میں تجاویزدی گئیں ہیں کہ کہ الجیریا اور فرانس  مالی کے شمالی علاقوں میں جہادیوں کے خلاف کاروائی بند کرنے پر بھی ہم سے مذاکرات کریں تاہم الجیرین حکومت مذاکرات سے پہلے ہی انکار کرچکی ہے۔ یاد رہے کہ مصری شہری عبدالرحمٰن کو ورلڈ سینٹر پر حملے کے الزام میں عمرقید کی سزاسنائی گئی تھی جب کہ پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی  افغانستان میں 2امریکی فوجیوں پر حملہ اور طالبان کی مدد کرنے کے الزام میں 80سال کی قید سزا بھگتے رہی ہیں جب کہ یہ دونوں امریکا میں قید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو اور سرائے مغل کے تینوں تھانوں کے لینڈ لائن ٹیلی فون خراب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker