پاکستانتازہ ترین

پاک بھارت ﺳﻤﺠﮭﻮﺗﮧ ﺍﯾﮑﺴﭙﺮﯾﺲ کو پھر سے ﺑﺤﺎﻝ ﮐﺮﺩﯾﺎ گیا

لاہور(ڈیسک نیوزد)بھاﺭﺕ ﻧﮯ ﺳﻤﺠﮭﻮﺗﮧ ﺍﯾﮑﺴﭙﺮﯾﺲ ﮐﻮ ﻋﺎﺭﺿﯽ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﻣﻌﻄﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ کچھ ﺩﯾﺮ ﺑﻌﺪ ﮨﯽ ﭘﮭﺮ ﺑﺤﺎﻝ ﮐﺮﺩﯾﺎ۔ ﭨﺮﯾﻦ ﻣﻌﻤﻮﻝ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ لاہور سے ایک سو اڑتیس مسافروں کو لے کر بھارت ﺭﻭﺍﻧﮧ ﮨﻮگئی۔ دوسری جانب دوستی بس بھی بحالی کے بعد گیارہ مسافروں کو لے کر براستہ واہگہ بھارت روانہ ہوگئی۔پاک بھارت کشیدگی کے باعث گزشتہ روز بھارت نے سکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر زمینی رابطے منقطع کردیئے تھے۔ بھارت کی جانب سے دوستی بس سروس اور سمجھوتہ ایکسپریس کو عارضی طور پر معطل کرنے کے کچھ ہی دیر بعد بحال کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ رابطے بحال ہونے کے بعد دوستی بس اور سمجھوتہ ایکسپریس شیڈول کے مطابق مسافروں کو لے کر بھارت روانہ ہوگئی۔مسافروں کا کہنا تھا کہ ریل اور روڈ کے ذریعے رابطے بحال رہنے چاہیے۔ رابطے منقطع ہونے سے دونوں ممالک کے باسیوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس موقع پر لاہور ریلوے اسٹیشن پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پولیس کی جانب سے مسافروں کے سامان کی جامع  تلاشی کے بعد انہیں ٹرین میں سوار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button