پاکستانتازہ ترین

ضرب عضب کے اہم آپریشنز مکمل:عاصم سلیم باجوہ

پشاور(نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ خیبر ایجنسی کے سرحدی علاقے کو سیل کر دیا گیا ، ضرب عض کے اہم آپریشن ختم ہو چکے ہیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے اہم آپریشن ختم ہو چکے ہیں ، خیبرایجنسی کے سرحدی علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ راجگل کے پہاڑی سلسلے کو بھی کلیئر کرا لیا گیا ہے ،راجگل میں پوسٹیں بنا رہے ہیں ، فوجی جوان وہاں تعینات ہیں۔ خفیہ معلومات پر یکم جولائی سے 1400 آپریشنز کیے گئے ہیں۔وارسک میں دہشتگردی میں ملوث اہم ملزمان پکڑے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اچھی بات یہ ہے کہ لوگ اب خود اپنے علاقوں میں خفیہ حرکتوں کے متعلق خود آگاہ کر رہے ہیں ، عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے طور پر آنکھیں کھلی رکھیں اور کسی بھی مشکوک حرکت کے متعلق فوری قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلع کریں۔عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سہولت کاروں کا نیٹ ورک گھیرے میں آ رہا ہے ، درجنوں دہشتگرد گرفتار کیے جن سے خودکش جیکٹس بھی برآمد کیں۔ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے افغان حکومت اور انٹیلی جنس ایجنسیوں سے رابطے میں ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ کچھ سہولت کار خواتین بھی گرفتار کیا ہے جو کہ تفتیش میں مدد کر رہی ہیں ، سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے 14 واقعات کو ناکام بنایا ہے۔ نقل مکانی کرنے والے 75  فیصد افراد گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  حیدر اسٹیڈیم بہاولنگرمیں بوائزاینڈ گرلز انڈر12 اورانڈر14 ٹیبل ٹینس و بیڈ منٹن کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپس کا انعقاد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker