تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد :موٹر سائیکل کی ٹریکٹر سے ٹکر ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق دوسرا زخمی

رینالہ خورد (میاں محمد طیب یونس سے)موٹر سائیکل کی ٹریکٹر سے ٹکر ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا حادثہ نہر لوئر باری دوآب کے کنارے نو تعمیر شدہ روڈ یونیورسٹی آف ایجوکیشن کیمپس کے قریب پیش آیا واقعات کے مطابق چک نمبر پانچ ون آر اے چوچک روڈ کے رہائشی پیر جبار بودلہ کا بیٹا شاہد اپنے دوست محمد طاہر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار نہر لوئر باری دوآب کے کنارے نو تعمیر شدہ سڑک پر اوکاڑہ کی جانب جارہے تھے کہ جب وہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن کیمپس کے قریب پہنچے تو ان کا موٹرسائیکل مخالف سمیت سے آنیوالے ٹریکٹر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں شاہد بودلہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ محمد طاہر کو زخمی حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم کے دورہ کراچی پر رابطہ کمیٹی کی تنقید بلاجواز ہے: پرویز رشید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker