تازہ ترینفن فنکار

جوہی چاولہ بھی میدان میں آگئیں، بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھا دیا

ممبئی(نمائندہ شوبز)بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو دی جانے والی دھمکیوں کے بعد کچھ فنکارحمایت کررہے ہیں جب کہ کچھ فنکاردھمکیوں کے خلاف میدان میں آکھڑے ہوئے ہیں، ہدایت کار کرن جوہر کے بعد اب اداکارہ جوہی چاولہ نے بھی بھارتی انتہا پسند تنظیموں کو ٹھنڈے دماغ سے سوچنے کا مشورہ دے دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی فنکاروں کی بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے بعد بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے بھی چپ توڑدی ہے اور ہندوانتہا پسند تنظیموں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لوگ جن کا پاکستانی فنکاروں کا بھارت میں کام کرنے پردماغ خراب ہوچکا ہے انہیں چاہیئے کہ اس بارے میں ٹھنڈے دماغ سے سوچیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم مسائل کو فوری حل کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم ان مسائل کی اصل وجوہات کے بارے میں بالکل بھی نہیں سوچ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دراصل مسائل کا حل یہ ہے اور ہمیں پہلے خود کو تبدیل کرنا ہوگا۔اداکارہ نے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتری ہوئی ہندو انتہا پسند جماعتوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ تحمل اورآٓرام سے سوچتے ہوئے بولیں اورمسائل کا حل نکالیں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے کرن جوہرنے بھی ہندو انتہا پسندوں کے ایسے اقدامات کی مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  تمام اہل وطن کو عید کی خوشیاں مبارک ہو۔پاک نیوز سیالکوٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker