پاکستانتازہ ترین

آرمی چیفس کی تقرری:وزیراعظم نواز شریف کو منفرد اعزاز حاصل

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت نومبر کے آخر میں ختم ہورہی ہے اور یہ وزیراعظم نواز شریف کے لئے پانچواں موقع ہوگا کہ پاک فوج کے سربراہ کا تقرر کریں گے۔نوازشریف کو سب سے زیادہ مرتبہ آرمی چیفس کی تقرری کا اعزاز حاصل ہے اوراگر 1999 میں ان کی جانب سےجنرل مشرف کوضیاء الدین بٹ سےتبدیل کرنے کی ناکام کوشش کو بھی گن لیا جائےتویہ چھٹا موقع ہوگا جب نوازشریف چیف آف آرمی اسٹاف کا انتخاب کریں گے۔نواز شریف نے ماضی میں جن آرمی چیفس کو منتخب کیا ان میں جنرل آصف نواز جنجوعہ (1991) ، جنرل وحید کاکڑ(1993) ، جنرل پرویز مشرف(1998) اور جنرل راحیل شریف (2013) شامل ہیں۔جنرل ضیاء الحق کے بعد آنے والے سات آرمی چیفس میں سے پانچ کا انتخاب نواز شریف نے کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button