تازہ ترینعلاقائی

سبی :بچوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے انہیں مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے،ڈپٹی کمشنر

سبی(نمائندہ خصوصی) طلباء و طالبات قوم کا سرمایہ ہیں انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے تعلیمی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا غیر حاضر اساتذہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ورنہ سخت کاروائی کیجائیگی سبی کے بچوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے انہیں مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر میر سیف اللہ کھیتران نے موضع تلی میں گرلز اور بوائیز سکولوں کے دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن نسواں مسسز تنویر سلطانہ ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جان محمد خجک ، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن نسواں مسسز کوثر رشید انکے ہمراہ تھیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیمی معاملات میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا اساتذہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور مخلصی سے سرانجام دیں کسی بھی سکول میں اساتذہ کو غیر حاضر پایا گیا تو سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے کہا کہ طلبا ء وطالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے اساتذہ اپنی تمامتر توجہ کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی پر مرکوز رکھیں تعلیم اور تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے اساتذہ کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ اہ اپنی حاضری کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ معیار تعلیم پر خصوصی توجہ دیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker