تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا: کرپٹ حکمرانوں کے احتساب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،نازش الطاف

ٹیکسلا( ڈاکٹرسید صابر علی سے)لیڈیز ونگ اسلام آباد کی سینئیر نائب صدر.نازش الطاف نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کے احتساب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے قائد کی ہر کال کو لبیک کہیں گے موجودہ حکومت نے جمہوریت کے نام پر ملک میں ڈکٹیٹرشب قائم کر رکھی ہے پانامہ لیکس کو حتمی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے عمران خان محب وطن اور قوم کا درد رکھنے والے مخلص انسان ہیں اور کرپٹ حکمرانوں سے جان چھڑانے کے لئے برسر پیکار ہیں کرپٹ حکمرانوں کے خلاف پی ٹی آئی کی تحریک ضرور کامیاب ہو گی قوم ملک کے بہتر مستقبل کے لیے عمران خان کا ساتھ دے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیکسلا دورے کے موقع پر مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیانازش الطاف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں تمام کارکنان متحد ہیں لاہور کے تاریخی جلسے سے ثابت ہو گیا کہ ملک کے عوام کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارہ چاہتے ہیں لوگوں کا ٹھاٹھے مارتا سمندر اس بات کا عکاس ہے کہ عوام حقیقی تبدیلی کے خواہاں ہیں اور تبدیلی اسی وقت آئے گی جب ملک لوٹنے والے مسند اقتدار پر نہیں بلکہ جیل کی کال کوٹھری میں ہونگے ، نازش الطاف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستا ن کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہو گا انہوں نے کہا ہماری پہچان پاکستان ہے موجودہ حالات میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ہندستان کسی غلط فہمی کا شکار نہ رہے جنگ مسلط کی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں ملک کی بقا اور سالمیت سب پر مقدم ہیں پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں  ڈکیتی چوری کی تین مختلف وارداتوں میں شہری چاند گاڑی ،نقدی ،طلائی زیورات ،گھریلو سامان اور فصل مونجی سے محروم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker