تازہ ترینعلاقائی

کامران فیصل کے جسم پرتشدد کے نشانات ہیں، ماموں کادعویٰ

1-19-2013_84440_lملتان(ڈیسک رپورٹر) نیب کے تفتیشی افسر کامران فیصل کے جسم پرتشدد کے نشانات پائے گئے ہیں، کامران فیصل کے ماموں نے الزام عائد کیا ہے کہ کامران فیصل کے بازو،کمراورکلائیوں پرتشدد کے نشانات ہیں۔اُن کا کہنا ہے کہ میت کوغسل دینے کے دوران تشددکے نشانات دیکھے۔فیصل کامران کے ماموں کا کہناہے کہ اِس سے اُن کی اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ کامران فیصل نے خودکشی نہیں کی بلکہ اُسے قتل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ینٹل پاور کیس کی تحقیقات کرنے والے نیب کے تفتیشی افسر گزشتہ روز فیڈرل لاجز میں مردہ پائے گئے تھے، اُن کی لاش پنکھے سے لٹکتی پائی گئی تھی جس سے اندازہ لگایا گیا تھا کہ انہوں نے خودکشی کی ہے۔گزشتہ شب ہی اُن کا پوسٹ مارٹم مکمل کیا گیا تھا جس کے بعدا ن کی لاش کو لواحقین کے حوالے کیا گیا تھا

یہ بھی پڑھیں  کیا ہم جمہوری ملک ہیں؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker