تازہ ترینعلاقائی

ْْْقصور:صحافی محمداختر سندھی پرجھوٹامقدمہ خارج،مخالفین کی جان سے مار دینے کی دھمکیاں

ْْْقصور(بیورورپورٹ)صحافی محمداختر سندھی پرجھوٹامقدمہ خارج،مخالفین کی جان سے مار دینے کی دھمکیاں ،ملزمان کیخلاف مقدمہ درج اور مجھے تحفظ فراہم کیا جائے ،ظلم وستم کا شکار صحافی کی افسران بالا سے اپیل ،تفصیلات کے مطابق پریس کلب نور پور (کھڈیاں )کے صدر صحافی محمداختر سندھی پر تھانہ کاہنہ لاہور میں خاتون کو اغواء کرنیکا جھوٹا مقدمہ پولیس نے خارج کردیا ہے اور مکمل تفتیش کے بعد جعلی مقدمہ بنانے والے شخص خالدولداکبر کی سخت سرزنش بھی کی ہے ،صحافی محمداختر سندھی نے میڈیا کو بتایا کہ مخالفین سے میں نے پیسے لینا ہیں جن کو ہڑپ کرنے کیلئے مجھ پر ناجائز اورجھوٹے وقعات کے تحت مقدمات بنانے اور مجھے قتل کرنیکی دھمکیاں دینے کاسلسلہ جاری ہے ،خاتون طاہرہ پروین کی اس کے خاوند خالد سے نہیں بنتی تھی اس وجہ سے وہ عورت گھر سے بھاگ گئی اور طلاق کیلئے دعوی مقامی عدالت میں دائر کردیا جس پر اسکے خاوند خالد نے مجھ پر تھانہ کاہنہ میں بے بنیاد اور من گھڑت کہانی بناکر جھوٹا مقدمہ درج کروایا جس کو پولیس نے تفتیش مکمل کرکے مجھے بے گناہ کردیا ہے ، صحافی محمداختر سندھی نے وزیراعلی پنجاب ، محتسب پنجاب، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور، آئی جی پنجاب ،آر پی او شیخوپورہ رینج ، ڈی پی او قصور ، ڈی سی او قصور تمام معاملات پرسخت ایکشن لیں اور مجھے انصاف وتحفظ فراہم کریں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button