پاکستانتازہ ترین

رائیونڈ جلسے میں عمران خان کی نازیبا زبان کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلا م آباد(بیوروچیف) رائیونڈ جلسے میں عمران خان کی تقریراور اسلام آباد بند کرنے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔ بیرسٹرظفراللہ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہےجس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاناما لیکس سے متعلق معاملہ عدالتوں میں زیر التواءہے اور معاملہ زیر التواءہونے کے باوجود عمران خان نے رائیونڈ جلسے کے دوران تقریر میں توہین آمیز زبان استعمال کی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست گزار نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت عمران خان کی تقریر پر از خود نوٹس لے کیونکہ انہوں نے مطالبات منظور نہ ہونے پر اسلام آباد بند کرنی کی دھمکی دی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button