پاکستانتازہ ترین

مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد(بیوروچیف)چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سیاسی معاملات پر اختلافات اپنی جگہ لیکن مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم کا بھرپور ساتھ دیں گے۔مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور ایل او سی پر بھارتی جارحیت کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پیپلز پارٹی کا موقف ہمیشہ سے واضح ہے کہ اس مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں بلکہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے عین مطابق حل ہونا چاہیئے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیاسی معاملات پر اختلافات اپنی جگہ لیکن مسئلہ کشمیر کے حوالے سے وفاقی حکومت کا بھرپور ساتھ دیں گے، مسئلہ کشمیر پر پوری قومی کی طرح وزیراعظم نواز شریف کے شانہ بشانہ کھرے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مل کر قومی سلامتی کے مقاصد حاصل کر سکتے ہیں، مسئلہ کشمیر پاک بھارت تعلقات میں ٹرننگ پوائنٹ ہے اور پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود گوندل کا دورہ ٹیکسلا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker