تازہ ترینفن فنکار

اداکار اوم پوری نے معافی مانگ لی

ممبئی(نمائندہ شوبز)بھارتی اداکاراوم پوری نےپاکستان کی حمایت کرنے اور بھارتی فوجی اہلکار کی ہلاکت پرکی گئی اپنی گفتگوپرمعافی مانگ لی ہے۔اوم پوری نے گزشتہ روز بھارتی میڈیا پر پاکستانی فنکاروں کے حق میں آواز بلند کی تھی جبکہ بارہ مولا میں بھارتی فوجی اہلکارکی ہلاکت پر دیئے جانے والے بیان کے بعد ان کے خلاف بغاوت کے مقدمے کی درخواست بھی جمع کرادی گئی تھی۔اوم پوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام میں میری جانب سے کہی گئیں باتوں پربے حد شرمندہ ہوں جب کہ میں نے جو بھی کہا کہ اس پر مجھے سخت سزا بھی ملنی چاہیئے۔انکا کہنا تھا کہ بارہ مولا میں ہلاک ہونے والے فوجی اہلکارکے حوالے سے اپنے اس بیان کہ “میں نے کہا تھا کہ وہ فوج میں جائے” پران کا کہنا تھا کہ پہلے میں اس فوجی کے اہل خانہ سے معافی مانگتا ہوں، اگر وہ مجھے معاف کردیتے ہیں تو میں بھارت اوربھارتی فوج سے معافی مانگتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا میں جانتا ہوں یہ بہترنہیں کہ آپ بہت کچھ کہہ دیں اورپھرمحض معافی مانگ لیں۔اداکارکا کہنا تھا کہ جوبھی میں نے کہا کہ ان سب باتوں کے بعد میں مجرم ہوں اورسخت سزا کا حق دار ہوں مجھے بے عزت کرنا چاہیئے جب کہ مجھے فوج کے بھی حوالے کردینا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker