پاکستانتازہ ترین

جعفر ایکسپریس میں دہشت گردی کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا، سعد رفیق

اسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی وزیر ریلوے نے پتوکی میں ٹرین حادثہ اور جعفر ایکسپریس میں ہونے والے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں ملوث افراد کو پیچھا کر رہے ہے کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ کوئٹہ سے راولپنڈی آنے والی جعفر ایکسپریس کو مچھ اور آب گم کے درمیان تخریب کاری کا نشانہ بنایا گیا معلومات کے مطابق جعفر ایکسپریس میں دو دھماکے ہوئے ، دوسرا دھماکہ ہلکی نوعیت کا تھا جبکہ پہلے دھماکے میں چار افراد جاں بحق جبکہ سولہ زخمی ہوئے ۔ٹرین کی سیکیورٹی کے حوالے سے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اس ٹریک پر ٹرین سیکیورٹی کلیرئنس کے بغیر نہیں چلتی گزشتہ روز اسی علاقے سے ایک دہشت گرد کو بم نصب کرتے ہوئے پکڑا تھا جس کے بعد سیکیورٹی کلئیرنس ملنا سوالیہ نشان ہے اس کی تحقیقات کی جارہی ہے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ یہ ایک سنگل ٹریک ہے اور مینول طریقہ کار سے کام کیا جاتا ہے سنگل کی کوتاہی میں اگر ریلوے کا کوئی ملازم بھی ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سی پیک میں شامل ریلوے ٹریک کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے

یہ بھی پڑھیں  عزیر بلوچ نے دوران تفتیش اہم سیاسی شخصیات سے تعلقات کا انکشاف کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker