تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:ایکسئین دیپالپورسید قربان علی شاہ کی ایس ڈی اوآفس میں کھلی کچہری

دیپالپور(قاسم علی سے) ایکسئین دیپالپورسید قربان علی شاہ کی ایس ڈی اوآفس میں کھلی کچہری ،عوامی مسائل کے حل کیلئے یہ سلسلہ جاری رکھوں گا ،سید قربان علی شاہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایکسئین واپڈادیپالپور سیدقربان علی شاہ نے ایس ڈی او اربن انجینئر میاں طارق بشیر کے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں پر انہوں نے موقع پر موجود عوام کی شکایات کو فرداََ فرداََ سنا اور موقع پر ان کو حل کرنے کے حکامات دئیے جبکہ اس موقع پرعوام نے اتحاد پریس کلب کی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے ایکسئین واپڈاکی جانب سے ہفتہ وار کھلی کچہریوں کے انعقاد پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اعلی افسران کی جانب سے کھلی کچہریوں کے انعقاد سے نہ صرف افسران کو براہ راست عوامی مسائل کا ادراک ہوتا ہے بلکہ یہ فی الفور حل بھی ہوجاتے ہیں جبکہ ایکسئین واپڈا سید قربان علی شاہ نے کہا کہ انہوں نے بجلی چوری کی روک تھام کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور میں خودان کو مانیٹر کروں گا بجلی چور ملکی خزانے میں خیانت کا مرتکب ہونے کیساتھ ساتھ لوڈ شیڈنگ کا بھی بڑا ذمہ دار ہوتا ہے اسلئے ہم کسی بھی بجلی چور کو رعائت نہیں دیں گے

یہ بھی پڑھیں  کوہاٹ:پشا ور سے بھا ری مقدار میں با رودی مواد برآمد ،دو ملزمان گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker