تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد :مکان کی چھت گرنے سے نیچے دب کر ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق

رینالہ خورد (میاں محمد طیب یونس سے)رینالہ خورد مکان کی چھت گرنے سے ملبے کے نیچے دب کر دو کمسن بچوں خاتون اور دو افراد سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق تین زخمی ہوگئے زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے واقعات کے مطابق مدینہ ٹاؤن کے رہائشی محنت کش محمد حنیف کے گھر کی پہلی منزل پر تعمیر کمرے کی کمزور چھت اچانک گراؤنڈ فلور کے کمر پر آگری گراؤنڈ فلور کے کمرے کی چھت کمرے میں موجود آٹھ اہل خانہ پر گرنے سے ملبے تلے دب کر محمد حنیف اسکی اہلیہ عفت بی بی کمسن ڈیڑھ سالہ عبدالرحمن چھ ماہ کا علی حمزہ اور محمدحنیف کا بھتیجا محمد لطیف موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ محمد شفیق محمد سلیم اور رفیقاں بی بی زخمی ہوگئے جنکو فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر رینالہ خورد منتقل کر دیا گیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کے عملہ نے جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں کو ملبے کے نیچے سے نکالا ایک ہی خاندان کے جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد کی نماز جنازہ جعفر اسٹیڈیم میں ادا کی گئی جسمیں سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی جبکہ غریب اور مزدور افراد کی نماز جنازہ میں کسی حکومتی یا سرکاری شخصیت نے شرکت نہ کی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!