تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:پتوکی سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے،شاہ رخ نیازی

پتوکی (تحصیل رپورٹر )پتوکی سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔تاجروں اور شہریوں کا فرض ہے کہ وہ ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کریں ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر پتوکی شاہ رخ نیازی نے سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شہر کو خوبصورت بنانے اور لوگوں کو گزرنے میں درپیش مسائل اور مشکلات کے خاتمہ کے پیش نظر تجاوزات کے خلاف خصوصی مہم شرو ع کی جارہی ہے لہذا شہری اور تاجر رضاکارانہ طور پر تجاوزات ختم کردیں ۔پریس کلب پتوکی کے صدر تنویر اسلم خاں، حاجی ارشد گولڈن، میاں جاوید اقبال، چوہدری افضل جٹ، شیخ احسن سلیم، فاروق سندھو، شیخ آصف سعید، چوہدری محمد یوسف، ملک سلیم، رانا محمد الیاس اور دیگر صحافی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان اوربھارت مسائل مذاکرات سے حل کریں، نوازشریف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker