تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:قبضہ مافیا کی غنڈہ گردی کی انتہا معذور غریب بیوہ عورت اور یتیم بچیوں پر تشدد

بھائی پھیرو(نامہ نگار)قبضہ مافیا کی غنڈہ گردی کی انتہا معذور غریب بیوہ عورت اور یتیم بچیوں پر تشدد کر کے کپڑے پھاڑ کر ان کو گھر سے باہر نکال دیا اور سامان سڑک پر پھینک دیا ۔تشدد سے بڑی بہن کی حالت نازک پو لیس تھا نہ سرائے مغل کوانصاف کے لئے درخواست مگر تا حال کو ئی عمل در آمد نہ ہو سکا ۔بیوہ عورت کا پر یس کلب سرائے مغل کے سامنے احتجاج تفصیلات کے مطابق سرائے مغل کی رہا ئشی معذوربیوہ رضیہ سلطانہ اپنی چاریتیم بیٹیوں کے ساتھ اپنے گھر میں مقیم تھیں ۔ بیوہ کے خاوند کے فوت ہو تے ہیں ۔ با اثر افراد نے رضیہ بی بی اور اس کی بچیوں پر تشدد کر کے ان کو گھر سے نکال دیا اور سارا سامان سڑک پر پھینک دیا ۔ چادر چار دیواری کا تقدس پا مال کر کر کے عورتوں پر کے کپڑے پھاڑ کر ان کو گھر سے بے گھر کر دیا ۔ اور ان کے سامان کو باہر پھینک کر ہوائی فائرنگ کرتے رہے جس سے علا قہ بھر میں خو ف ہراس پھیل گیا ۔ 15پر کال کر نے پر تھا نہ سرائے مغل پو لیس موقع پر پہنچ گئی ۔ جس پر ملزمان ہو ائی فائرنگ کر تے ہو ئے فرار ہو گئے پو لیس کے جا تے ہی دو بارہ بیوہ کے مکان پر قبضہ کر لیا ۔ جس پر اہل علاقہ نے شدید احتجاج کر تے ہو ئے اعلیٰ احکام سے اپیل کی ہے کہ بیوہ عورت کو جلد از جلد اس کا مکان خالی کرواکر بیوہ اور یتیم بچیوں کے حوالے کر کے ان غنڈہ گر اعناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جا ئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker