پاکستانتازہ ترین

وزیرداخلہ نے صحافی سرل المیڈا کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا

اسلام آباد(بیوروچیف)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی نے صحافیوں کی تنظیم اے پی این ایس اور سی پی این کے نمائندوں سے ملاقات کی اس دوران وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید بھی موجود تھے۔ ملاقات میں وزیرداخلہ نے یقین دہانی کروائی کہ سرل المیڈا کا نام ای سی ایل سے نام نکال دیا جائے گا تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ صحافی تحقیقات میں حکومت کی مدد کریں گے تاکہ جس شخص نے یہ خبر لیک کرائی اس کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔دوسری جانب ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیرداخلہ کا سرل المیڈا کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کردیا، وزیرداخلہ نے یہ حکم آزادی صحافت اور آزاد میڈیا کے لیے خیرسگالی کے طور پر جاری کیا جب کہ ای سی ایل سے نام نکالنے پر انکوائری پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button