
لاہور(نمائندہ سپورٹس) قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا سکؤاڈ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں تجربہ کار بلے باز یونس خان کی واپسی ہوئی ہے۔یونس خان نے بیماری کے باعث پہلے ٹیسٹ میچ سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا۔ پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے خان اسی بیماری کے سبب وہ قائد اعظم ترافی کے پہلے راؤنڈ میں بھی شرکت نہیں کر پائے تھے۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں اور کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور بقیہ تمام کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ابوظہبی میں 21 سے 25 اکتوبر اور تیسرا ٹیسٹ میچ شارجہ میں 30 اکتوبر سے 3 نومبر کے دوران کھیلا جائے گا۔ دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔سکواڈ میں سمیع اسلم، اظہر علی ، یونس خان، اس شفیق، بابر اعظم مصباح الحق ( کپتان) سرفراز احمد ( وکٹ کیپر) محمد نواز، یاسر شاہ ، ذولفقار بابر، محمد عامر، وہاب ریاض، سہیل خان عمران خان (سینئیر) اور راحت علی شامل ہیں۔