پاکستانتازہ ترین

سندھ بجٹ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

qaimکراچی(نامہ نگار)سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10سے 15فیصداضافے کااعلان کیا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں مالی سال2013-14کا بجٹ پیش کرتے ہو ئے کہا کہگریڈایک سے 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں15فیصد اورگریڈ سولہ سے اوپر کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصداضافہ تجویز کیا گیا ہے۔قائم علی شاہ نے پنشنرز کے پنشن میں بھی اضافے کا اعلان کرتے ہو ئے پنشن میں3ہزارروپے اضافے کااعلان کیا ۔ تعلیم کی شعبے میں میعار کو بہتر بنایا جائیگا،جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 185 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔پولیس کی کارکردگی میں بہتری کیلئے 89ملین جبکہ امن وامان کی بہتری کیلئے 48ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔سندھ حکومت نے 20ہزارپولیس اہلکاربھرتی کرنے کا بھی اعلان کیا۔سید قائم علی شاہ نے بجٹ تقریر میں کہا بجٹ میں وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر زور دیا گیا ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرسکیں ۔ عوام نے انتخابات میں ہماری پالیسوں کو اہمیت دی،اگر سندھ ترقی کرے گا تو پاکستان کی ترقی ہوگی۔ہم نواز شریف کو ملنے والے مینڈیٹ کو بھی تسلیم کرتے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ ہم مل کر کام کریں۔قائم علی شاہ نے سندھ میں ڈیڑھ لاکھ نوکریاں دینے کا بھی اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا:سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نےایک لاکھ 75ہزار 600 روپے کے جرمانے جمع کروادیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker