پاکستانتازہ ترین

پاک فضائیہ کا میراج طیارہ گرکر تباہ

کراچی (نمائندہ خصوصی)مشرف کالونی میں پاک فضائیہ کا میراج طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان ائیرفورس کا تربیتی میراج طیارہ مشرف کالونی سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر گرگیا۔ طیارے گرنے سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں طیارے کا پائلٹ اور انسٹرکٹر شامل ہیں ۔ماڑی پور کے قریب گرنے والے طیارے کے ملبے سے دھوئیں کے بادل کئی کلومیٹر دور سے نظر آرہے ہیں۔ تریبتی طیارہ پرواز کے کچھ دیر بعد ہی گرا۔ طیارہ گرنے کے مقام سے پی اے ایف بیس سے کچھ فاصلے پر ہے۔پاک فضائیہ کے طیارے کے حادثہ کے مقام پر امدادی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button