لندن(نمائندہ سپورٹس)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو 20 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سری لنکا کی جانب سے دئیے گئے 253 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری آسٹریلوی 233 رنز پر ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ گروپ اے سے انگلینڈ اور سری لنکا جب کہ گروپ بی سے بھارت اور جنوبی افریقا ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل بدھ کو جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے درمیان جب کہ دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔