پاکستانتازہ ترین

بھارتی فورسز کا پاکستان پر بزدلانہ حملہ، معصوم بچے زخمی

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیرالہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2بچے زخمی ہو گئے جبکہ پاک فوج نے اس کابھرپور جواب دیاجس سے دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بدھ کو بھارتی فوج نے ایل او سی کے کیرالہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس سے 2بچے زخمی ہو گئے۔زخمی بچوں کا تعلق لائن آف کنٹرول پر واقع گاؤں پلائی سے ہے۔ پاک فوج نے بھارتی بلا اشتعال فائرنگ پر منہ توڑ جواب دیاجس سے دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں  13جنوری سے شروع ہونے والی تین روز ہ بین الاقوامی ڈاکٹرز کانفرنس پاکستان میں بہت مفید ثابت ہو گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker