پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد : فوج کے قیام میں 90 روز کی توسیع کردی گئی

اسلام آباد(بیوروچیف)فوج مزید 90روز کےلئے اسلام آباد میں رہیگی وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245کے تحت فوج کے اختیارات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں آئین کے آرٹیکل 245کے تحت فوج کے اختیارات میں توسیع کردی گئی وزارت داخلہ نے چیف کمشنر اسلام آباد کی سمری پر باقاعدہ 90 روز کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ فوج کے اختیارات میں توسیع 3ستمبر سے 3دسمبر تک کی گئی شہر اقتدار میں 350 فوجی جوان حساس مقامات اور کوئیک رسپانس فورس کے طور پر موجود ہیں اس سے پہلے1500 رینجرز اور گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے350اہلکاروں کے قیام میں بھی3ماہ کی توسیع کی جا چکی ہے۔ فوج رینجرز اور گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے جوانوں کو سول انتظامیہ کسی بھی ناگہانی صورت میں طلب کر سکتی ہے ۔ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت آرمی اور رینجرز کے جوانوں کو حاصل اختیارات کو ہائیکورٹ میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا

یہ بھی پڑھیں  انڈونیشیا میں مسافر طیارہ لاپتہ، 54 مسافر سوار تھے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker