تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:پانچ چورنواحی ٹیکسٹائل مل سے کروڑوں روپے کی مشینری اور ملبہ چوری کرکے لےگئے

بھائی پھیرو(نامہ نگار) bhai pheruانچ چور نواحی ٹیکسٹائل مل سے کروڑوں روپے کی مشینری ،ہاؤسنگ کالونی کے ساٹھ کوارٹر،دو بڑے ہال چوری کر کے لے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کے نواح میں واقع احد ٹیکسٹائل مل سے ملزمان نجم خاں ، بخت خاں ، عبدالمالک ، سبحان اور محمد اشرف نے مل کی ایک کروڑ روپے کی مشینری چوری کر لی ۔ جبکہ مزدوروں کے لئے بنائی گئی کالونی کے ساٹھ کوارٹروں اور مشینری کے لئے بنائے گئے دو بڑے ہال کمروں کی اینٹیں ،دروازے ، کھڑکیاں ، پنکھے بھی چوری کر کے لے گئے ۔ مالک سعید جاوید جب اپنی مل کو دیکھنے گیا تو وہاں پر صفایا ہو چکا تھا ۔ اس مل کا ملبہ تک بھی چور اُٹھا کر لے جا چکے تھے ۔ مالک کی رپورٹ پر تھانہ بھائی پھیرو میں مقدمہ درج ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!