تازہ ترینعلاقائی

سرائے مغل:مقامی بنک میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی فیس وصول کرنے کو پھر سے بحال کیا جائے۔اہلیان علاقہ کی اپیل

pattokiپتوکی(ندیم رضا خاں سے)سرائے مغل کے مقامی بنک میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے فیس وصول کرنے کو پھر سے بحال کیا جائے۔اہلیان علاقہ کی اپیل  تفصیلات کے مطابق تھانہ سرائے مغل میں منڈی سرائے مغل کو مرکزی حیثیت حاصل ہے ۔اس کے ساتھ درجنوں چھوٹے بڑے دیہات ملحقہ ہیں۔اور ان دیہات کے طلباء و طالبات کو اپنی اوپن یونیورسٹی کی سالانہ فیسیں جمع کروانے کے لیے پتوکی جانا پڑتا ہے جو انتہائی دشوار ہے خاص کر ان طالبات کے لیے جن کو ازخود اپنی فیسیں جمع کروانا پڑتی ہیں۔گذشتہ سال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کی جانب سے منڈی سرائے مغل میں مقامی بنک میں فیس جمع کروانے کی سہولت دے کر ایک اچھا سسٹم دیا تھا جس کے متعلق سنتے ہی علاقہ بھر میں ایک خوشی کا سماء پیدا ہو گیاتھا لیکن چند روز میں ہی یہ سہولت جو بنک مینجر کی کم ظرفی کاثبوت تھی ۔اس سہولت کو ختم کردیا گیا۔اہلیان علاقہ نے اوپن یونیورسٹی کے اعلیٰ حکمران سے پر زور اپیل کی کہ اس فیس وصولی کی سہولت کو سرائے مغل کے مقامی میں پھر سے بحال کیا جائے تاکہ طلباء طالبات کی طویل سفر کی مسافت اور زائد اخراجات سے جان چھوٹ جائے۔

یہ بھی پڑھیں  مصر میں سابق صدر محمد مرسی کے 529 حامیوں کو سزائے موت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker