تازہ ترینعلاقائی

منڈی سرائے مغل میں مہنگائی کی دوڑ،من مرضی کی قیمتیں وصول،انتظامیہ خاموش

pattokiپتوکی(ندیم رضا خاں سے)منڈی سرائے مغل میں مہنگائی کی دوڑ،من مرضی کی قیمتیں وصول،پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں ڈبل سے ٹرپل ہو گئیں۔انتظامیہ خاموشتفصیلات کے مطابق منڈی سرائے مغل اور اس کے گردو نواح کے دیہات میں مہنگائی کی دوڑ شروع ہوچکی ہے۔اہلیان علاقہ محمد عارف،قاری غلام حسین،نصراللہ جٹ،مہرفقیر حسین،نے کہا کہ مانا مہنگائی پورے پاکستان میں ہے لیکن یہاں ڈبل تو کیا تین تین گنا قیمت وصول کی جارہی ہے۔پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں۔ کیا ان کو کوئی پوچھنے والا نہ ہے۔اکثر اوقات گاہک اور دوکاندار کی لڑائی ہوتی رہتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب ہم دوکانداروں سے ریٹ لسٹ کے بارے پوچھتے ہیں تو جناب تھپڑ مارنے تک جاتے ہیں کہ ہم کسی لسٹ وسٹ کو نہیں جاتے ۔معلوم ہوا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی والے یہاں کوئی ریٹ لسٹ نہیں دیتے۔معززین علاقہ نے اعلیٰ حکمران سے اپیل کی کہ اس بلاوجہ بڑھتی مہنگائی سے ہماری جان بخشی کروائی جائے

یہ بھی پڑھیں  سنجھورور: درینہ دشمنی کی بنا پر نوجوان قتل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker