تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں ڈاکواورچورلاکھوں روپےمالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اورلائسنسی اسلحہ چھین کر لے گئے،پولیس رپورٹ

daskaڈسکہ(نامہ نگار)ڈکیتی چوری کی3مختلف وارداتوں میں ڈاکو اور چور لاکھوں رو پے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی ،موبائلز ،لیپ ٹاپ،لائسنسی اسلحہ چھین کر لے گئے تفصیل کے مطابق تھانہ ستراہ کے علاقہ بڈھا گورائیہ کا رہائشی امام مسجد حافظ صدیق المصطفے ،محمد نواز اور بلال کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوارموضع ڈوگری محفل میلاد میں شرکت کے لئے جا رہے تھے کہ راستہ میں کھڑے 3نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک کر ان سے تین عدد موبائل فونز،21ہزار 680رو پے نقدی چھین کر فرار ہو گئے دوران کشمکش ایک ملزم سفیان سکنہ بڈھا گورائیہ کو شناخت کر لیا گیا ،دوسرے واقعہ میں تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ محلہ حبیب پورہ کا رہائشی ارشد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تقریبا2ماہ قبل گھر موجود تھا کہ رات کے وقت دروازے پرد ستک ہو ئی اس کے بیٹے کاشف نے دروازہ کھولا توملزمان شبیر ،علی احمد ،مقصود احمد ،محمود، محمد اشرف ،محمد عمران اور دو نامعلوم مسلح گھر میں داخل ہو ئے اور اہل خانہ کو یر غمال بنا کر گھر سے ایک لاکھ رو پے نقدی،27تولہ کے طلائی زیورات ،لائسنسی گن 44بور اور لائسنسی پسٹل32بور ،قیمتی سلے ان سلے پارچات لے کر فرار ہو گئے سٹی پولیس نے دو ماہ بعد عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کر لیا جبکہ تیسرے واقعہ میں تھانہ صدر کے علاقہ تلہاڑہ کا رہائشی رشید احمد اہلخانہ کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا کہ چور گھر میں داخل ہو کر اس کا 85ہزار رو پے مالیت کا لیپ ٹاپ چرا کر لے گئے پتہ جو ئی کر نے پر معلوم ہوا کہ لیپ ٹاپ ملزمان ذیشان اور ہارون نے چوری کیا ہے ستراہ ،صدر اور سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button