تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:مرکزجمعیت اہلحدیث کا ایک اہم اجلاس

downloadگوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مرکزی جمعیت اہلحدیث حلقہ الشیخ ابو البرکات احمد ؒ کا ایک اہم اجلاس امیر حلقہ مولانا محمد ابرار ظہیر کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام 12ربیع الاول کی رات کو مرکزی عید گاہ اہلحدیث حافظ آباد روڈ میں’’پیغام سیرت محسن انسانیت ﷺ کانفرنس‘‘منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں حافظ عباس راشد کی سربراہی میں کانفرنس کمیٹی قائم کی گئی ۔ کانفرنس کی صدارت مفتی شہر شیخ الحدیث مولانا فاروق احمد راشدی کریں گے جبکہ امیر پنجاب پروفیسر حافظ عبد الستار حامد مہمان خصوصی ہونگے۔کانفرنس سے مرکزی نائب امیر صاحبزادہ حافظ عبد العلیم یزدانی، شیخ الحدیث حافظ مسعود عالم، پروفیسر عبد الرزاق ساجد، مولانا امان اللہ مجاہد، رانا شفیق خان پسروری اور قاری اکرم زاہد بھٹوی خطاب فرمائیں گے۔اجلاس میں مولانا محمد اعظم طارق بھٹوی،مولانا محمد یحیٰ گرجاکھی، قاری محمد شفیق بٹ، قاری عظیم ربانی،مولانا کاشف الرحمان عثمانی،حافظ آصف سہیل اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں  آرمی چیف کی ہدایت پر پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام شروع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker