راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی) بھارت کی جانب سے پاکستانی سرحد بٹل اور نیزا پیر سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، جس سے چار اہل کار زخمی ہوگئے۔ عسکری ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے آرٹلری اور چھوٹے ہتھیاروں کی مدد سے پاکستانی بارڈر پر فائرنگ کی گئی، جو تاحال جاری ہے۔ فائرنگ سے چار سیکیورٹی اہل کار زخمی ہوئے۔ عسکری ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے آج صبح 10 بج کر 20 منٹ پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کی۔ فائرنگ لائن آف کنٹرول کے علاقوں میں کی گئی۔ عسکری ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارتی فوج کی جانب سے تاحال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔