پاکستانتازہ ترین

جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے گورنر سندھ کا حلف اٹھالیا

کراچی(پاک نیوز)سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے گورنر سندھ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ۔گورنر ہاؤس کراچی میں جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے ان سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت صوبائی وزرا، مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں سمیت اہم سیاسی شخصیات، اعلیٰ سرکاری حکام اور معززین کے علاوہ ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button