پاکستانتازہ ترین

آرمی چیف نے سوات میں فوجی چھاونی اور آرمی پبلک اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا

arسوات (نمائندہ خصوصی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سوات فوجی چھاونی اور آرمی پبلک اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف باجوہ اور کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن بھی ہمراہ تھے ۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ، گورنر اقبال ظفرجھگڑا بھی موجود تھے ۔ جی او سی سوات میجر جنرل آصف غفور نے آرمی چیف کو بریفنگ دی ۔ جنرل راحیل شریف نے سیدو شریف میں شیخ زاہد ہسپتال کا افتتاح بھی کیا ۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ فوجی چھاونی کے قیام سے سوات میں نئے دور کا آغاز ہو گا ، لوگوں کو صحت، تعلیم اور روزگار کے مواقع ملیں گے ۔ وادی سوات میں بے پناہ قربانیوں کے بعد امن قائم ہوا ، تقریب کے دوران آرمی چیف عمائدین علاقہ سے گھل مل گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker