تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:کرپشن کے خاتمہ کیلیے قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے،میاں مقصود

بھائی پھیرو(نامہ نگار)کرپشن کے خاتمہ کیلیے قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے۔، کرپٹ عناصر کومنطقی انجام تک پہنچانے کیلیے ضلع قصورکے نئے ذمہ داران بھی کرپشن فری مہم چلائیں اور آئیندہ انتخابات کی تیاریاں کریں۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے ضلعی شوری کے ارکان اور نو منتخب امیر کی نئی ضلعی ٹیم سے خطاب کرتے کیا ۔ضلع امیر پروفیسر راؤاختر علی نے ضلع شوری کے مشورے کے بعد سردار نور احمد ڈوگر کو ضلعی جنرل سیکرٹری،میاں مختار احمد ،عثمان غنی اور کرنل ر سردار نذیر احمد ڈوگر کو ضلعی نائب امیر مقرر کیا اور ان سے عہدے کا حلف لیا۔نومنتخب عہدیداران سے خطاب کر تے امیر صوبہ میاں مقصود احمد نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار میں مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔معیشت بڑھوتری کی بجائے جمود کا شکار ہے اور کسان زبوں حالی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔حکومت نے اپنے دور میں اندرونی اور بیرونی قرضوں کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں ۔اس وقت بچے سے لے کر بوڑھے تک ہر شہری ایک لاکھ روپے کا مقروض ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں سیزن کپاس ہدف میں کمی کا خدشہ ہے ۔گنے اور چاول کے کاشتکاروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے ۔جس سے کسانوں کواربوں رو پے کا مالی نقصان ہوگا۔ زرعی مداخلات پر سیلز ٹیکس لگنے سے کسان طبقہ شدید پریشان ہے ۔ کرپشن کو کنٹرول کرنے کے لئے احتساب کے عمل کو شفاف بنایا جائے۔ اس حوالے سے پور ی قوم کی نگاہیں سپریم کورٹ پر لگی ہیں۔اب وقت آگیا ہے کہ کرپٹ عناصر کو منقی انجام تک پہنچاہا جائے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی مداخلت پر سیلز ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے تمام اہم عہدوں پر تعیناتی میرٹ پر کی جائے۔زرعی تحقیق پر توجہ مرکوز کی جائے تاکہ فی ایکڑ اوسطاًپیداواربڑھائی جائے اور کسانوں کو ان کی پیداوار کا معقول معاوضہ یقینی بنا یا جائے۔حکمرانوں کی ناعاقبت اندیش پالیسیوں سے ملکی سلامتی اور قومی وقار داؤ پر لگ چکا ہے ۔ انہوں نے ضلعی ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ ضلع قصور کے کرپٹ عناصر کے خلاف مہم چلائیں اور آئندہ انتخابات کی تیاریاں کریں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button