تازہ ترینفن فنکار

گلوکار نعمان جاوید اور گلوکارہ فریحہ پرویز میں علیحدگی

لاہور(نمائندہ شوبز)سول کورٹ میں معروف گلوکارہ فریحہ پرویز اور نعمان جاوید نے باہمی رضامندی سے اپنی راہیں جدا کرلیں گلوکارہ کی جانب سے سات مئی دوہزار سولہ کو لاہور کی فیملی کورٹ میں دعوی دائر کیا گیا تھا کہ نعمان جاوید کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں، وہ حقوق پورے نہیں کررہے جس کے باعث بقیہ زندگی ان کے ساتھ نہیں گزار سکتی آج سول جج عابد بشیر کے روبرو فریحہ پرویز کی جانب سے دائر خلع کی درخواست پر سماعت شروع ہوئی تو گلوکارہ کی جانب سے بتا یا گیا کہ نعمان جاوید نے باہمی رضا مندی کے فریحہ پرویز کو طلاق دے دی ہے طلاق نامہ کی نقل عدالت میں پیش بھی کی گئیواضح رہے کہ گلوکارہ فریحہ پرویز نے دوہزار پندرہ میں گلوکار نعمان جاوید سے شادی کی تھی لیکن دونوں کے تعلقات سردمہری کا شکار رہے زرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان علیحدگی کی وجہ بننے والی اداکارہ جاناں ملک ہے جنہوں نے بعد ازاں نعمان جاوید سے دوسری شادی کرلی ہے

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:جب تک میرٹ پر فیصلے نہیں ہونگے مسلم لیگ(ن) کو ناقابل تلافی نقصان کا اندیشہ ہے،ملک سلیم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker