تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے مسافروین کو لوٹ لیا

okara press clubاوکاڑہ(محمد مظہررشید)پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ کے قریب تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے مسافروین کو لوٹ لیا ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے پٹرولنگ پولیس منہ تکتی رہ گئی ایک ہفتہ کے دوران تیسری واردات ہوئی تفصیلات کے مطابق مسافر وین نمبری ایل ایچ او 4146حویلی لکھا سے اوکاڑہ کیلئے روانہ ہوئی جب وین چک نمبر32 ٹوایل کی پٹرولنگ پولیس چک پوسٹ کے قریب پہنچی تو وین میں ہی سوارتین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر وین ڈرائیوراورکنڈیکٹرکوتشددکانشانہ بنایااور خواتین سمیت تمام مسافروں سے لاکھوں روپے کی نقدی ،موبائل فونزاور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرارہوگئے گزشتہ ہفتہ کے دوران اسی جگہ پر اور ایسی ہی یہ تیسری واردات تھی ڈاکوؤں کے فرارہونے کے بعد پٹرولنگ پولیس پہنچ گئی مسافروں نے پٹرولنگ پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker