
اسلام آباد(بیوروچیف)ترک صدر پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سےآج خطاب کریں گے۔ رجب طیب اردوان پاکستان کےپارلیمان سےتیسری بارخطاب کرنے والے پہلے عالمی رہنما ہوں گے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ اجلاس کا ایجنڈا تین نکات پر مشتمل ہے۔ مشترکہ اجلاس دن ایک بج کر تیس منٹ پر ہوگا۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا تین نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ پہلے نکتے میں تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ہوگی۔ دوسرے نکتے کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی معزز مہمان کو خوش آمدید کہیں گے۔ تیسرے نکتے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ مہمان صدر کی خطاب کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا جائے گا۔