لندن(نمائندہ سپورٹس) چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 175بنا کر آوٹ ہو گئی اور اس طرح انگلینڈ کو جیت کیلئے 176رنز کا نسبتاً آسان ہدف دیا ہے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے ملر 56رنز اور کلیین ویلڈ 43رنز کے ساتھ نمیاں بیٹسمین رہے۔ ان کے علاوہ کوئی بیٹسمین نمایاں کارکردگی کا مظاہر نہیں کرسکا۔ انگلینڈ کی طرف سے بروڈ اور ٹریڈویل نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
You must be logged in to post a comment.