تازہ ترینعلاقائی

گورنرپنجاب آج اپنے آبائی شہر رحیم یارخاں پہنچیں گے

makdoom ahmad makdoomرحیم یارخان(نامہ نگار) گورنرپنجاب مخدوم احمد محمود دورہ جنوبی پنجاب میں نئے صوبے کے قیام کے حوالے سے اہم اعلانات کریں گے۔  مخدوم احمد محمود گورنر پنجاب بننے کے بعد آج پہلی بار اپنے آبائی شہر رحیم یارخان پہنچیں گے ان کے شاندار استقبال اور جلسہ عام کی تیاریاں جاری ہیں، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی گورنر پنجاب کے ہمراہ ہوں گے۔ جلسہ عام میں جنوبی پنجاب میں نئے صوبے کے قیام کے حوالے سے اہم اعلانات کئے جائیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے صوبے کا نام “صوبہ بہاولپور” ہوگا، جس میں ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژنز شامل ہوں گے، صوبے کا دارلحکومت بہاولپور کو بنایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:حکو مت اوراپوزیشن دونوں امریکہ کے ایماءپرافواج آئی ایس آئی کے خلاف پرو پگنڈے میں مصروف ہیں،رحمت خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker