پاکستانتازہ ترین

جی ایس ٹی اضافے کیخلاف کیس پر فیصلہ محفوظ,فیصلہ کل سنایا جائےگا

supreem courtاسلام آباد(پاک نیوز) سپریم کورٹ نے اضافی جی ایس ٹی وصولی کے خلاف کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو کل سنایا جائے گا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ جی ایس ٹی کے نفاذ کے خلاف کیس کی سماعت کی جس کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے ریمارکس دیئے کہ حکومت نے ایک فیصد جنرل سیلز ٹیکس بڑھایا، اشیاء کی قیمتیں 15فیصد بڑھ گئیں۔ انہوں نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ عدالت نے حکومت کو ٹیکس لگانے سے نہیں روکا بلکہ طریقہ کار پر اعتراض اٹھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button