تازہ ترینعلاقائی

نارووال:فخر انسانیت ﷺ کی آمد عروجِ انسانیت کا باعث بنی، پیر تبسم اویسی

downloadنارووال(پریس ریلیز)فخر انسانیت ﷺ کی آمد عروجِ انسانیت کا باعث بنی ۔احساناتِ ربی کا دروازہ کھل گیا۔ نفرتیں محبتوں میں بدل گئیں۔عورت کو وقار اور احترام ملا۔ نبی کریم ﷺ کی ولادت پاک سے ماں کے قدموں تلے جنت رکھی گئی۔ بیٹی کو باعث رحمت گردانا گیا ۔ مظلوم انسانوں کی داد رسی ہوئی ۔انسان کے ہر طبقے سمیت حیوانوں تک کے حقوق متعین کئے گئے ۔میلاد النبی ﷺ حقیقت میں حیاتِ انسانی کا سبب ہے ۔جشنِ عید میلاد النبی ﷺ منا کر ہم شکر ربی ادا کرتے ہیں۔ محافل میلاد مصطفےٰ ﷺ کے انعقاد سے معاشرے کو امن و محبت کا گہوارہ بنانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے موضع لپے والی میں جشن میلاد النبی ﷺ کا نفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا محافل میلاد النبی ﷺ کا آغاز ازل سے ہے اور تا ابد رہے گا۔ یہ نجاتِ انسانیت کا دن ہے کیونکہ اسی دن آتش کدہ فارس بجھ گیا ۔آمد سرکار ﷺ سے کائنات میں بہار آگئی۔ آقا و غلام کا فرق مٹ گیا۔ زندہ درگور ہونے والی بیٹیوں کو زندگی میسر آئی ۔انہوں نے کہا آج ہم میلاد النبی ﷺ منا کر اور سیرت النبی ﷺ اپنا کر معاشرہ میں نظام مصطفےٰ ﷺ کی بہاریں لا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا حکمران اپنی کرسی کے لئے اسلامی نظام کی آواز بلند نہیں کرتے ۔ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے جس میں اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی مسائل حل ہوں گے ۔مذہبی جماعتیں یوم عید میلاد النبی ﷺ پر اتحاد کا اعلان کریں۔کانفرنس سے قاری محمد امجد ، محمد آصف، حافظ محمد دلشاد اویسی اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں  بہاولپور:ڈی پی اوآفس بہاولپورمیں کھلی کچہری کاانعقاد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker