تازہ ترینعلاقائی

داؤد خیل:ٹی ایم کیو ہسپتال پپلاں میں کامیاب آپریشن کے بعد 3جڑواں بچوں کی پیدائش

داؤد خیل(ضیاء نیازی سے) ٹی ایم کیو ہسپتال پپلاں میں کامیاب آپریشن کے بعد 3جڑواں بچوں کی پیدائش،پپلاں محلہ سمن آبا د کے رہائشی محمد عارف قریشی کے گھر خوشی کی لہر دوڑ گئی، مٹھائیاں تقسیم ،جڑواں پیدا ہونے والے بچوں میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے ۔ایم ایس ٹی ایچ کیو پپلاں کلیم انور شاہ کی نگرانی میں معروف گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر سمیرا سحر نے کامیاب آپر یشن کیا۔اور کامیاب آپریشن کے بعد تین جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ۔ تین جڑواں بچوں کی پیدائش کے بعد ہسپتال میں اہل محلہ کا ہجوم کا تانتا بندھ گیا اور والد کو مبارکبادیں دینے لگے رہے آپریشن کے بعدتینوں جڑواں زچہ و بچہ ٹھیک ہیں اور تندرست ہیں ۔ اہل محلہ نے کامیاب آپریش پر ہسپتال انتظامیہ اور گائنا کالوجسٹ کو خراج تحسین پیش کیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button