تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:عوام کی بے لوث خدمت میرا نصب العین ہے، ملک مصری خان

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی سے)سابق وائس پریذیڈنٹ کونسلر کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ وارڈ نمبر دو ملک مصری خان نے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت میرا نصب العین ہے، عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کریں گے حلقہ میں خطیر گرانٹ سے ترقیاتی کاموں کا آغا زہوچکا ہے عوام مسائل پر گہری دلچسبی لینے پر اسٹیشن کمانڈر واہ چھاونی ، کینٹ ایگزیکٹیو آفیسر کے بے حد مشکور ہیں ، قائد اعظم سٹریٹ میں پچا س لاکھ کی گرانٹ سے گلیات کی پختگی کا عمل جلد از جلد مکمل ہوگا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے قائد اعظم سٹریٹ نوااب آباد میں گلیات کی پختگی کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا ، اس موقع پر ظفر اقبال پٹواری ، اشرف پٹواری ، مسلم لیگ ن کے نوجوان رہنما وقاص اقبال ، قیوم اقبال،صوفی نذیر،سخاوت،اسامہ ،عثمان ،سید عمیر علی کے علاوہ عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ، ملک مصری خا ن کا کہنا تھا کہ پہلے بھی انھوں نے اہل علاقہ کی خدمت کا فریضہ سر انجام دیا ، اب بھی خدمت کا سفر جاری ہے ، ہم اپنی نمائندگی کا حق کام حکا ہو نبھا رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ صدر کنٹونمنٹ بورڈ واہ چھاونی ، کینٹ ایگز یکٹیو آفیسر کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے عوامی مسائل حل کرنے کے لئے ہماری تجاویز کو عمل جامع پہنایا آج الحمد للہ تمام کنٹونمنٹ بورڈ میں عوامی مسائل تیزی سے حل ہورہے ہیں ، انھوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی عوامی مسائل کے حل کے لئے ہماری تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا،ہمارا نصب العین عوام کے دیرینہ مسائل حل کرنا ہے جس کے لئے ہم روز اول سے جدوجہد کر ہے ہیں

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد : اسٹیٹ بینک نے حکومتی کارکردگی کا پردہ چاک کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker