تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

فیس بک میں فوٹوفریم خود بنانے کی سہولت متعارف

لاہور(ڈیسک نیوز)فیس بک کی جانب سے اپنی ایپ کے کیمرہ کے فیچرز میں نت نئے اضافے متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے اور اب ایک اور دلچسپ ٹول لوگوں کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔تفصیلات کےمطابق اس ٹول کی مدد سے لوگ اپنی پروفائل تصاویر کے فوٹو فریمز خود تیار کرکے فیس بک سے منظور کروا سکیں گے جنھیں پھر دیگر لوگوں کو بھی استعمال کرسکیں گے۔یہ کچھ ایسا ہی فیچر ہے جیسا اسنیپ چیٹ کا جیو فلٹرز جس میں فریمز کسی تصویر کے ارگرد ہوتے ہیں مگر اصل چیز کو نہیں چھپاتے۔لوگ اس کی مدد سے اپنے پسندیدہ مقامات، کسی خاص مقصد یا بس ویسے ہی کچھ بھی فوٹو فریم بناسکیں گے۔جیسا آپ کو علم ہوگا کہ فیس بک میں پروفائل فوٹوز کے لیے 2015 سے فوٹو فریمز کی سہولت موجود ہے مگر وہ اب تک عام لوگوں کو خود تیار کرنے کی اجازت نہیں تھی۔فیس بک کے دیگر فوٹو تجربات کی طرح یہ نیا ٹول فی الحال ہر ایک کے لیے دستیاب نہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker