
اسلام آباد(بیوروچیف)حکومتی وزرا اپوزیشن رہنماؤں پر برس پڑے عابد شیر علی نے کہا کہ بلاول بھٹو جان لیں گھریلو ٹوٹکوں سے وزیراعظم اور صدر نہیں بنا جا سکتا جبکہ خواجہ آصف کہتے ہیں کمیشن کا مطالبہ کرنے والے سپریم کورٹ سے بھاگ رہے ہیں اور وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ پانامہ لیکس سے حکومت کو نہ کبھی خطرہ تھا اورنہ ہو گا۔تفصیلات کےمطابق وزیرمملکت عابد شیر علی نے ایک مرتبہ پھر بلاول بھٹو زرداری اور تحریک انصاف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بلاول بھٹو جان لیں گھریلو ٹوٹکوں سے وزیراعظم اور صدر نہیں بنا جاسکتا۔ادھر وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کمیشن کی بات کرنے والے سپریم کورٹ سے بھاگ رہے ہیں ۔وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی کہاں خاموش رہنے والی تھیں کہتی ہیں حکومت کو پاناما لیکس سے کبھی خطرہ تھا ہی نہیں۔پاناما لیکس کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا اس کا فیصلہ تو وقت کرے گا تاہم حکومتی وزرا اور اپوزیشن رہنماؤں کی ایک دوسرے کے خلاف لفظی گولہ باری جاری ہے