پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف نےوزیراعلیٰ پنجاب کی نااہلی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چودھری نے وزیراعلیٰ پنجاب کی نااہلی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست  میں بتایا گیا ہے کہ شہبازشریف نے اپنے ذاتی مفادات کو عوامی مفاد پر ترجیح دی۔ تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی چیئرمین سیکرٹریٹ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز چودھری نے کہا ہےکہ شہبازشریف کے خلاف مقدمہ آئین کے مطابق دائر کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے عدالتی احکامات کو پس پشت ڈال کرجنوبی پنجاب میں اتفاق اور چودھری شوگر ملز لگائیں جو کہ ذاتی مفادات کو عوامی مفادات پر ترجیح دینے کے واضح مثال ہے۔ اعجاز چودھری نے کہاہے کہ پانامہ کا معاملہ کسی صورت بھی دبنے نہیں دیں گے پانامہ لیکس پر عدالتی اور عوامی جنگ جاری رکھیں گے۔تحریک انصاف کے انتظامی امور کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ پنجاب سمیت دیگر صوبوں کے تنظیمی معاملات میں موجود کمزوریوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  دشمن ہمارے ساتھ سویت یونین والا کھیل کھیل رہے ہیں، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker