تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:ربیع الاول کا مرکزی جلوس مسجد گیلانیہ سے کل نکلے گا

دیپالپور(نمائندہ خصوصی) ربیع الاول کا مرکزی جلوس مسجد گیلانیہ سے کل نکلے گا ،جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا واپس مسجد گیلانیہ میں دعا پر اختتام پزیر ہوگا تفصیلات کے مطابق دیپالپور میں ربیع الاول کے سلسلے میں جلوسوں ،نعتیہ پروگراموں اور محافل کا سلسلہ جاری ہے کل بارہ ربیع الاول بروز پیر کو اس سلسلے میں سب سے زیادہ سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں گی اور تحصیل بھر میں جشن ِ آمد رسول ﷺ کے سلسلے میں جلوس نکالے جائیں گے انتظامیہ کی طرف سے امن کمیٹی کیساتھ میٹنگز کے دوران تمام جلوسوں اور ریلیوں کیساتھ تعاون اور انہیں مکمل تحفظ دینے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق جلوسوں کی نگرانی کیلئے مختلف راستوں پر بھاری سیکیورٹی تعینات ہوگی ہمارے نمائندے کے مطابق جماعت اہلسنت ،علمائے اہل سنت دیپالپور،بزم عاشقان رسول ﷺ،دعوت اسلامی،اے ٹی آئی،بزم معصومیہ اوربزم غلامان کھریپڑ شریف سمیت کئی تنظیمیں اور عوام کی بڑی تعداد صبح مسجد گیلانیہ میں جمع ہونا شروع ہوجائینگے جہاں پر مقررین حضور ﷺ کی حیات طیبہ اور اسوہ حسنہ پر روشنی ڈالیں گے اور نعت خوانی کا پروگرام بھی ہوگا بعد ازاںیہ بڑا جلوس مسجد گیلانیہ سے الحاج سید زاہد علی شاہ گیلانی کی قیادت میں نکلے گا اور صدر بازار،گلی سائیں صاحب،مدینہ چوک،قصورروڈ،سبزی بازار،بصیرپور روڈ،محلہ مبارک علی چنڈور سے ہوتا ہوا بصیر پور دروازہ سے دوبارہ شہر میں داخل ہوکر مسجد گیلانیہ میں اجتماعی دعا کیساتھ اختتام پزیر ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button