تازہ ترینکھیل

دورہ آسٹریلیا کا فاتحانہ آغاز، پاکستان نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کو ہرا دیا

لاہور ( نمائندہ سپورٹس) پاکستان نے دورہ آسٹریلیا کا شاندار آغاز کردیا اور پریکٹس میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کو یکطرفہ مقابلے میں دو سو ایک رنز سے شکست دے دی۔ فاسٹ باؤلرز نے آسٹریلوی بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نےآسٹریلیا کے دورہ کا فاتحانہ اندازمیں آغاز کیا ہے اور پریکٹس میچ میں فاسٹ باؤلرزکی شاندارکارکردگی کی بدولت دوسو ایک رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔پاکستان الیون نے پہلی اننگزمیں دوسو آٹھ رنز بنائے۔ یونس خان چون اور سرفراز احمد انتالیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ آسٹریلیا الیون اپنی پہلی اننگز میں ایک سو چودہ رنز بنا سکی۔ محمد عامر، راحت علی اور وہاب ریاض نےتین،تین وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری اننگزمیں پاکستان الیون نے دوسولہ رنز بنا کر آسٹریلیا الیون کو تین سو گیارہ رنز کا ہدف دیا لیکن میزبان ٹیم ایک سو نورنز بنا سکی۔ محمد نوازنےتین جبکہ محمدعامر اورراحت علی نےدو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا: عوام کی بلاتفریق خدمت کا مشن لے کر سیاست کے میدان میں اترا ہوں، امیدوار برائے کونسلر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker