تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور: یونین آف پرائیویٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن دیپالپور کا کچہری چوک میں کانسٹیبل کے خلاف احتجاج

دیپالپور(نمائندہ خصوصی)   یونین آف پرائیویٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن دیپالپور کا کچہری چوک میں کانسٹیبل کے خلاف احتجاج،یونین نے کانسٹیبل کے خلاف فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے  تفصیلات کے مطابق گزشتہ یونین آف پرائیویٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن دیپالپور کی کال پر تمام پرائیویٹ سکولوں کے پرنسپلز اور معززین علاقہ نے کچہری چوک دیپالپور میں تھانہ سٹی دیپالپور کے کانسٹیبل محمد سرور کے خلاف احتجاج کیا ہے مظاہرین کا کہنا تھا کہ کانسٹیبل محمد سرور نے چیئرمین یونین آف پرائیویٹ سکولز محمد رمضان پر بے جا تشدد اور گالیاں دے کر ان کی توہین کی ہے لہٰذا اے ایس پی دیپالپورقوم کے معماروں کی بے عزتی کرنیوالے متعلقہ کانسٹیبل کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button