پاکستانتازہ ترین

محکمہ سکولز ایجوکیشن نے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

لاہور(نمائندہ خصوصی)محکمہ سکولز ایجوکیشن نے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔پچیس دسمبر کو پہلی چھٹی ہو گی۔ طلبا دو جنوری بروز سوموار سکول آئیں گے۔موسم میں تبدیلی کے باعث محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب لاہور اور صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے ای ڈی اوز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق مموسم سرما کی چھٹیاں پچیس دسمبر سے اکتیس دسمبر تک ہوں گی جبکہ یکم جنوری کو اتوار کا دن ہونے کے باعث ایک چھٹی اضافی ہوگی۔طلبہ دو جنوری بروز سوموار کو دوبارہ سکول حاضرہوں گے۔ دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ اگر موسم میں مزید تبدیلی ہوئی تو چھٹیوں میں اضافہ ممکن ہے جس کے لیےاعلی حکام کی منظوری لینا لازم ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں  انقلاب وآزادی،عوام کی بربادی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker